فهرس الكتاب

الصفحة 2276 من 6346

فرشتوں نے حضرت زکریا علیہ السلام کا تعجب دور کرنے کے لیے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تجھے بیٹا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اللہ کے ذمے یہ کام مشکل نہیں۔ اس سے زیادہ تعجب اور قدرت والا کام تو تم خود دیکھ چکے ہو اور وہ تمھارا وجود ہے۔ جو کچھ نہ تھا اور اللہ تعالیٰ نے اسے بنا دیا۔ پس جو تمھاری پیدایش پر قادر تھا وہ تمھیں اولاد دینے پر بھی قادر ہے۔ جیسا کہ سورہ دہر میں ارشاد ہے: {هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِيْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْـًٔا مَّذْكُوْرًا} یقینا انسان پر اس کے زمانے کا ایسا وقت بھی گزرا ہے جس میں وہ کوئی قابل ذکر چیز ہی نہ تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت