فهرس الكتاب

الصفحة 4147 من 6346

یعنی رزق کی کشادگی اور تنگی میں بھی اللہ کی توحید کے دلائل ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کائنات میں صرف اسی کا حکم اور تصرف چلتا ہے۔ اسی کی تدبیر موثر اور کارگر ہے۔ اسی لیے وہ جس کو چاہتا ہے رزق فراواں سے نواز دیتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے فقر و تنگ دستی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اس کے ان فیصلوں میں جو اس کی حکمت و مشیئت پر مبنی ہوتے ہیں۔ کوئی دخل انداز ہو سکتا ہے نہ ان میں رد و بدل کر سکتا ہے۔ تاہم یہ نشانیاں صرف اہل ایمان کے لیے ہیں کیوں کہ وہی ان پر غور و فکر کر کے ان سے فائدہ اٹھاتے اور اللہ کی مغفرت حاصل کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت