کشتی نوح اور قوم کا تمسخر:
طوفان سے پیشتر اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق نوح علیہ السلام نے لکڑی کے تختوں اور کیلوں کی مدد سے ایک بہت بڑی کشتی تیار کی تھی جسے دیکھ کر آپ کی قوم یوں مذاق اڑاتی تھی کہ ہم تو پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں تم اس جہاز کو چلاؤ گے کہاں؟ یہاں نہ تو نزدیک کوئی دریا ہے نہ سمندر ہے؟