فهرس الكتاب

الصفحة 1647 من 6346

توحید کا وعظ کرنے کے بعد اب اللہ کے برگزیدہ پیغمبر ان کے خواب کی تعبیر بتلا رہے ہیں لیکن یہ نہیں فرماتے کہ تیرے خواب کی یہ تعبیر ہے اور تیرے کی یہ تاکہ ایک رنجیدہ نہ ہو جائے او رموت سے پہلے اس پر موت کا بوجھ نہ پڑ جائے۔ بلکہ مبہم تعبیر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ تم دو میں سے ایک تو اپنے بادشاہ کا ساقی بنایا جائے گا۔ اور دوسرا جس نے اپنے سر پر روٹیاں دیکھی ہیں اس کی تعبیر یہ دی کہ اُسے سولی دی جائے گی اور پرندے اس کا مغز کھائیں پھر ساتھ ہی فرمایا کہ اب یہ ہو کر رہے گا۔ اس لیے کہ جب تک خواب کی تعبیر بیان نہ کی جائے وہ معلق رہتا ہے اور جب تعبیر بیان کر دی جائے تو وہ ظاہر ہو جاتا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خواب جب کہ اس کی تعبیر نہ کی جائے پرندے کے پاؤں پر ہے۔ جب اس کی تعبیر کر دی جائے تو یہ واقع ہو جاتا ہے۔ (مسند احمد: ۴/۱۰، ح: ۱۶۱۸۲)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت