کتاب کا نام: تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - مصنف: ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین - ناشر: مکتبہ قدوسیہ - مترجم: مولانا عبد الرحمان کیلانی - ماخذ: شاملہ اردو
یعنی قرآن میں اقوام سابقہ کی سرگزشت کو بار بار دہرایا گیا۔ کہ لوگ ان اقوام کے انجام اور عذاب سے عبرت حاصل کریں۔ اور ان واقعات کا ذکر ان کے لیے تازیانہ کا کام دیں۔ لیکن اگر کوئی شخص ادھر توجہ ہی نہ کرے تو یہ تنبیہات اس کے کس کام آ سکتی ہیں۔