یعنی ہماری آیات کا انکار کر کے اور اسلام کے راستے میں روکاوٹیں کھڑی کر کے لوگ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ اس طرح اسلام اور اہل اسلام کو دبا لیں گے یہ ان کی بھول ہے البتہ ان کے کرتوتوں کے عوض انھیں جہنم کا عذاب ضرور ہوگا۔
تفسیر طبری میں ہے: ''جو لوگ اوروں کو بھی اللہ اور رسول کی اطاعت سے روکتے ہیں وہ جہنمی ہیں۔ وہ سخت عذابوں اور تیز آگ کا ایندھن ہیں۔'' اللہ تعالیٰ ہمیں بچائے۔ (آمین)