فهرس الكتاب

الصفحة 2877 من 6346

ہر ایک اس کے علم میں ہے:

یعنی زمین وآسمان کا مالک، عالم الغیب و الشہادۃ، بندوں کے کھلے چھپے اعمال کا جاننے والا اللہ ہی ہے۔ خالق ومالک ہے، وہ جس طرح تصرف کرے، جس طرح جس چیز کا چاہے حکم دے، پس اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملے میں اللہ سے ڈرتے رہنا چاہیے، جس کا تقاضا یہ ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی حکم کی مخالفت نہ کی جائے اور جس سے اس نے منع کر دیا ہے اس کا ارتکاب نہ کیا جائے۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے۔ اور مخالفین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ تنبیہ ہے کہ جو حرکات تم کر رہے ہو یہ نہ سمجھو کہ وہ اللہ سے مخفی رہ سکتی ہیں اس کے علم میں سب کچھ ہے اور وہ قیامت والے دن ان کے اعمال کے لحاظ سے جزا وسزا دے گا۔

الحمد للہ سورئہ نور کی تفسیر ختم ہوئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت