فهرس الكتاب

الصفحة 2913 من 6346

انبیاء کی دشمنی کا خمیازہ:

اللہ تعالیٰ مشرکین کو اور آپ کے مخالفین کو اپنے عذابوں سے ڈرا رہا ہے کہ تم سے پہلے جن لوگوں نے میرے نبیوں کی نہ مانی، ان سے دشمنی کی، ان کی مخالفت کی، میں نے انھیں تہس نہس کر دیا، فرعونیوں کا حال تم سن چکے ہو کہ موسیٰ اور ہارون علیہما السلام کو ان کی طرف نبی بنا کر بھیجا لیکن انھوں نے نہ مانا، جس کے باعث اللہ کا عذاب آگیا اور سب ہلاک کر دئیے گئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت