فهرس الكتاب

الصفحة 1933 من 6346

اللہ کی نعمتوں کاشمار ناممکن ہے:

یہ چند موٹی موٹی چیزیں ذکر کی گئی ہیں لیکن اگرتم ان کی جزئیات میں یا دوسری چیزوں میں غور کرو تو اللہ کی اس قدر نعمتیں ہیں کہ تمہاری گنتی میں بھی نہیں آ سکتی ۔ انسان کو چاہیے تو یہ تھاکہ ان نعمتوں کی وجہ سے وہ اللہ کاشکرگزار بنتامگر اس نے اُلٹا اللہ کے شریک بناناشروع کردیے ۔ پھر بھی اللہ ان کے ایسے جرائم سے درگزر کرتے ہوئے انھیں معاف فرمادیتاہے۔ تمہاری تقصیروں سے تجاوز کرلیتاہے۔ بڑا ہی رحیم ہے تو بہ کے بعد عذاب نہیں کرتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت