یعنی جب میں اللہ کی طرف سے تمہارے سامنے ایسے معجزات پیش کر رہا ہوں جو اس کی طرف سے میرے رسول ہونے پر واضح ثبوت ہیں تو پھر جو کچھ دعوت میں پیش کر رہا ہوں۔ وہ اللہ ہی کی دعوت ہے۔ لہٰذا تمہیں رب کی باتیں ماننے سے سرکشی نہ کرنی چاہیے۔ اب خود سوچ لو کہ اللہ سے سرکشی کرنے کے بعد تم اس کی گرفت سے بچ سکتے ہو؟