فهرس الكتاب

الصفحة 561 من 6346

اختلافات کے خاتمے کا واحد حل رسول اللہ کی اتباع میں ہے۔

شان نزول:

حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد تھے ایک آدمی سے کھیت سیراب کرنے والے نالے پر جھگڑا ہوگیا۔ آپ نے صورتحال کا جائزہ لیکر جو فیصلہ دیا وہ اتفا ق سے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں تھا، جس پر دوسرے آدمی نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پھوپھی زاد ہے اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (مسلم: ۲۳۵۸، بخاری: ۴۵۸۵) اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بات یا فیصلے سے اختلاف تو کُجا دل میں گھٹن محسوس کرنا بھی ایمان کے منافی ہے۔ اطاعت علم سے ملتی ہے ۔ رسول اللہ کی اطاعت علم حدیث سے ملتی ہے۔ نماز کا طریقہ، مناسک حج کس نے سکھائے، رسول اللہ کا محتاج ہمیں اللہ نے بنایا ہے۔ چند متشابہات کی وجہ سے کچھ لوگ تمام احادیث کا انکار کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت