فهرس الكتاب

الصفحة 3141 من 6346

مشرکین کی وہی حماقتیں:

ثمودیوں نے جو جواب اپنے نبی کودیاتھا وہی جواب ان لوگوں نے بھی اپنے رسول کو دیا کہ تجھ پر تو کسی نے جادو کردیا ہے جس سے تیری عقل ٹھکانے نہیں رہی۔ تو ہم جیسا ہی انسان ہے اور ہمیں تو یقین ہے کہ تو جھوٹا آدمی ہے۔ اللہ نے تجھے نہیں بھیجا ۔ اچھااگر تو اپنے دعوے میں سچاہے تو ہم پر آسمان کا ایک ٹکڑا گرادے ۔ آسمانی عذاب ہم پر لے آ۔ جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قریشوں نے کہا تھا کہ ہم تو تجھ پر ایمان لانے کے نہیں ۔ جب تک کہ تو عرب کی اس ریتلی زمین میں دریا نہ بہادے یا آسمان سے ہم پر کوئی ٹکڑا گرادے یا اللہ تعالیٰ کو یا فرشتوں کو کھلم کھلا لے آ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت