فهرس الكتاب

الصفحة 2159 من 6346

یعنی اس کتاب کا بھی اور تمام آسمانی کتابوں کی تعلیم کا لُب لباب بھی یہی ہے کہ قیامت یقینا آنے والی ہے۔ اس دن تمام لوگوں کو ان کے اچھے یا بُرے اعمال کا بدلہ ضرور ملنے والا ہے۔ لہٰذا ہر شخص کے لیے لازم ہے کہ وہ اللہ کی جواب دہی کے لیے اس دنیا میں اللہ سے ڈرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کریں۔ اور جو اللہ کے فرمانبردار بن کر رہیں گے یہ کتاب انھیں دائمی جنت اور خوشیوں کی بشارت بھی دیتی ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص جنت میں جائے گا وہ (ہمیشہ) راحت و آرام میں رہے گا۔ کبھی کسی مصیبت میں گرفتار نہیں ہو گا اور اس کے کپڑے کبھی پرانے نہیں ہوں گے اور نہ اس کی جوانی کبھی ختم ہو گی۔ (مسلم: ۲۸۳۶)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت