فهرس الكتاب

الصفحة 71 من 6346

بنی اسرائیل کو طور پہاڑ کے دامن میں کھڑا کیا اور طور پہاڑ کو ان پر اسطرح جھکادیا جیسے کوئی سائبان ہو۔ اب پیچھے سمندر تھا اور آگے سروں پر سائبان کی طرح پہاڑ۔ اس وقت ان سے یہ عہد لیا تھا کہ بتاؤ تو رات پر عمل کرتے ہو یا نہیں؟اور اقرار کرتے ہوتو پھر مضبوط عہد و پیمان کرو ورنہ ابھی طور پہاڑ کو تم پر گراکر تمہیں کچل دیا جائے گا۔ اسی وقت بنی اسرائیل کو اپنی بدعنوانیوں، نافرمانیوں، غلطیوں اور عہد شکنیوں کا احساس ہوا تو فورًا اپنے گناہوں سے توبہ کی اور تورات پر عمل پیرا ہونے کا پختہ عہد كر لیا اور یہ اس لیے کیا گیا تھا تاکہ ان میں پرہیز گاری پیدا ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت