فهرس الكتاب

الصفحة 3121 من 6346

قوم کی سیدنالوط علیہ السلام پرپابندی اورجلاوطنی کی دھمکی:

سیدنالوط علیہ السلام نے انھیں اللہ کا پیغام سنایا اور ان کی بدفعلیوں کے بُرے انجام سے انھیں ڈرایا اور اپنی قوم کو ان کی خاص بدکرداری سے روکا کہ تم مردوں کے پاس شہوت سے نہ آؤ،اپنی حلال بیویوں سے اپنی خواہش پوری کرو، جنھیں اللہ نے تمہارے لیے جوڑا بنادیاہے۔ رب کی مقررہ حدوں کا احترام کرو۔ اس کے جواب میں قوم لوط علیہ السلام نے کہاکہ اے لوط! اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو ہم تجھے جلا وطن کردیں گے۔ چنانچہ انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ ان پاک باز لوگوں کو اپنے سے الگ کردو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت