فهرس الكتاب

الصفحة 1995 من 6346

احسانات الٰہی کی ایک جھلک:

ان آیات میں اللہ کے ان گنت احسانات وانعامات کاذکرہے۔جوانسان کوخارجی اثرات مثلًادھوپ،گرمی، سردی، بارش،وغیرہ سے محفوظ رکھتے ہیں ان نعمتوں میں سب سے پہلے ان گھروں کا ذکر ہے جنہیں لوگ آبادیوں میں اپنی رہائش کے لیے بناتے ہیں، جومٹی، اینٹ،پتھر،گاراورلکڑی وغیرہ سے تیارہوتے ہیں۔اوریہ سب چیزیں زمین سے حاصل ہوتی ہیں جسے اللہ نے انسان کی پیدائش سے مدتوں پہلے پیداکردیاتھا،پھرخانہ بدوشوں کے گھروں کاذکرفرمایا۔جوپہلی قسم کے گھروں کی نسبت بہت ہلکے پھلکے اورقابل انتقال ہوتے ہیں یہ وہ خیمے ہیں جو چوپائے جانوروں کی کھالوں سے بنتے ہیں۔پھربکریوں کے بال،اونٹوں کے بال،بھیڑوں اوردنبوں کی اون،تجارت کے لیے مال کے طور پر تمہارے لیے بنایا ہے اوریہ گھرکے برتنے کی چیزبھی ہے جس سے کپڑے بھی بنتے ہیں فرش یعنی قالین بھی تیارہوتے ہیں۔مال تجارت کے طورپربھی فائدے کی چیزہے جس سے لوگ مقررہ وقت تک فائدہ اٹھاتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت