فهرس الكتاب

الصفحة 1214 من 6346

لشکر کفار کا شان و شوکت کا مظاہرہ:

اللہ تعالیٰ جہاد میں ثابت قدمی، نیک نیتی ذکر اللہ کی کثرت کی نعمت فرماکر مشرکین کی مشابہت سے روک رہا ہے کہ جیسے وہ حق کو مٹانے اور لوگوں کو اپنی بہادری دکھانے کے لیے فخر و غرور سے اپنے شہر مکہ سے نکلے، تم ایسے نہ کرنا، چنانچہ جب ابوجہل سے کہا گیا کہ قافلہ تو بچ نکلا ہے لہٰذا تم واپس آجاؤ، لیکن ابوجہل نے غرور سے کہا کہ اب ہم اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک بدر کے چشمہ پر پہنچ کر مجلس طرب و نشاط منعقد نہ کرلیں، وہاں گانے بجانے والیاں کامیابی کے گیت گائیں گی اور ہم شراب پییں گے، مزے اڑائیں گے، تین دن تک اونٹ ذبح کرکے عرب قبائل کی ضیافت کریں گے ۔ اللہ کی شان، ان کے ارمان قدرت نے پلٹ دیے۔ یہیں ان کی لاشیں گریں اور یہیں کے گڑھوں میں ذلت کے ساتھ ٹھونس دیے گئے۔

سیرتِ ابن ہشام میں مذکور ہے کہ اللہ ان کے اعمال کا احاطہ کرنے والا ہے۔ ان کے ارادے اس پر کھلے ہیں اس لیے انھیں بُرے وقت سے پالا پڑا۔ (ابن ہشام: ۲/ ۳۶۹)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت