فهرس الكتاب

الصفحة 2240 من 6346

سببًا:

سببٌ کے اصلی معنی رسی کے ہیں اس کا اطلاق ایسے ذریعے اور وسیلے پر ہوتا ہے جو حصول مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس اعتبار سے سببًا کے معنی ہیں، ''ہم نے اسے ایسے ساز و سامان اور وسائل مہیا کیے جن سے کام لے کر اس نے فتوحات حاصل کیں، دشمنوں کا غرور خاک میں ملا دیا اور ظالم حکمرانوں کو نیست و نابود کیا۔ سبب کا دوسرا معنی راستہ ہے یا یہ مطلب ہے کہ اللہ کے دیے ہوئے وسائل سے اس نے مزید وسائل تیار کیے۔ جس طرح اللہ کے پیدا کردہ لوہے سے مختلف قسم کے ہتھیار اور اسی طرح دیگر خام مواد سے بہت سی اشیاء بنائی جاتی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت