فهرس الكتاب

الصفحة 4293 من 6346

شیطانی وسوسے سے بچنا: اللہ کی طرف جھک جایا کرو۔ اسی نے اسے یہ طاقت دے رکھی ہے کہ وہ دل میں وساوس پیدا کرے۔ اور اسی کے اختیار میں ہے کہ وہ اس کے شر سے محفوظ بھی رکھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز میں فرماتے تھے۔ أَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ مِنْ ہَمْزِہٖ وَنَفْخِہٖ وَنَفْثِہٖ۔ (ابوداؤد: ۷۷۵)

سورہ مومنون (۹۶) میں ارشاد فرمایا کہ: {اِدْفَعْ بِالَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُ السَّيِّئَةَ} درگذر کی عادت ڈالو۔ اور اللہ کی پناہ میں آجایا کرو۔ برائی کا بدلہ بھلائی سے دیا کرو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت