فهرس الكتاب

الصفحة 5037 من 6346

یعنی زمین ساری کی ساری لرزنے لگے گی، ہچکولے کھانے لگے گی، طول وعرض زمین میں زلزلہ پڑ جائے گا اور وہ بے طرح ہلنے لگی اور یہ حالت ہو جائے گی کہ گویا چھلنی میں کوئی چیز ہے جسے کوئی ہلا رہا ہے جیسا کہ سورئہ زلزال میں ہے: {اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا} جب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی۔ سورئہ الحج میں ہے: {يٰاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيْمٌ} لوگو! خدا سے ڈرو، جو تمہارا رب ہے یقین مانو کہ قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے۔ پھر فرمایا: پہاڑ اس دن ریزہ ریزہ ہو جائیں پھر تیز ہوا ان پہاڑوں کے ذرات کو پراگندہ کر کے ادھر ادھر بکھیر دے گی اور کچھ نہ رہے گا۔ کیا اس وقت تمہارا زمین پر زندہ رہنا ممکن رہ جائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت