فهرس الكتاب

الصفحة 5859 من 6346

یعنی اسے حكم تو یہ دیا گیا تھا كہ اللہ كا فرمانبردار بن كر رہے اور یہ حكم اس كی فطرت میں و دیعت كیا گیا تھا۔ پھر اسے پیغمبروں اور رسولوں كے ذریعہ بھی اللہ تعالیٰ نے ایسا حكم دیا تھا مگر اس نے ان تقاضوں كو مطلقاً پورا نہیں كیا۔ تفسیر ابن كثیر میں ہے كہ: فرمان باری كا یہ مطلب ہے كہ پھر جب چاہے دوبارہ پیدا كرے گا۔ اب تك اس كے فیصلے كے مطابق وقت نہیں آیا۔ یعنی ابھی ابھی وہ ایسا نہیں كرے گا یہاں تك كہ مدت مقررہ ختم ہو اور بنی آدم كی تقدیر پوری ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت