فهرس الكتاب

الصفحة 3799 من 6346

عہدِ الست:

اس سے مراد وہ عہد ہے جو حضرت آدم علیہ السلام کی پشت سے نکالتے وقت سب روحوں سے لیا گیا تھا۔ یا وہ وصیت مراد ہے جو پیغمبروں کی زبان سے لوگوں کوکی جاتی رہی ہے۔ اور بعض کے نزدیک اس سے مراد وہ دلائل عقلیہ میں جو اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین میں قائم کیے ہیں۔ (فتح القدیر)

شیطان کھلا دشمن ہے:

تمہیں شیطان کی عبادت اور اس کے وسوسے قبول کرنے سے اس لیے روکا گیا تھا کہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے اور اس نے تمہیں ہر طرح گمراہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت