فهرس الكتاب

الصفحة 973 من 6346

اللہ کے حکم کے مقابلے میں تکبر کرنے والا احترام و تعظیم کا مستحق نہیں بلکہ ذلت و خواری کا مستحق ہوتا ہے۔ حقیقتًا ابلیس کے تین قصور تھے۔ (۱) اللہ کے حکم کو نہ مانا۔ (۲) فرشتوں کی جماعت جس میں وہ رہتا تھا سجدہ کرتے وقت وہ ان سے الگ ہوا۔ (۳) اللہ کی نافرمانی پر نادم ہونے کی بجائے تکبر کیا، خود کو بڑا سمجھا اور حضرت آدم علیہ السلام کو حقیر سمجھا۔ لہٰذا اس پر اللہ کی لعنت اور پھٹکار ہوئی، ذلیل و خوار ہوا۔ اور لعنت اور پھٹکار ہمیشہ کے لیے اس کا مقدر ہوگئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت