احسانات و انعامات کا تذکرہ:
اللہ تعالیٰ احسان بیان فرماتا ہے کہ اس نے رات کو سکون و راحت کی چیز بنایا اور دن کو روشن اور چمکیلا تاکہ ہر شخص کو اپنے کام کاج میں، سفر میں طلب معاش میں سہولت ہو۔ اور دن بھر کی تھکان رات کے سکون و آرام سے اتر جائے۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر بڑے ہی فضل و کرم کرنے والا ہے۔ لیکن اکثر لوگ رب کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتے۔