فهرس الكتاب

الصفحة 2865 من 6346

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اسلام کا مضبوط کڑا اللہ کی وحدانیت کی گواہی، نماز کی پابندی، زکوٰۃ کی ادائیگی اور مسلمانوں کے بادشاہ کی اطاعت ہے۔ (ابن کثیر: ۳/ ۶۳۰)

یعنی فلاح وکامیابی کے مستحق صرف وہ لوگ ہیں جو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع فرمان بن جائیں، جو حکم ملے اسے بجا لائیں، جس چیز سے روک دیں، رک جائیں، جو گناہ ہو جائے اس سے خوف کھاتے رہیں، آئندہ کے لیے اس سے بچتے رہیں، ایسے لوگ تمام بھلائیوں کو سمیٹنے والے اور تمام برائیوں سے بچ جانے والے ہیں، دنیا وآخرت میں وہ نجات یافتہ ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت