فهرس الكتاب

الصفحة 518 من 6346

زمانہ ٔ جاہلیت میں سوتیلے بیٹے اپنے باپ کی بیوی (یعنی سوتیلی ماں) سے نکاح کرلیتے تھے۔ اس سے روکا جارہا ہے۔ یعنی تمہاری سوتیلی مائیں بھی ماؤں ہی کے مقام پر ہیں۔ لہٰذا انھیں ورثہ کا مال سمجھنا اور ان سے زبردستی نکاح کرنا، ان کے ترکہ کے وارث بن بیٹھنا، یہ سب باتیں انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہیں، البتہ جو نکاح اس حکم کے آنے سے پہلے تک تم کرچکے ہو وہ کالعدم قرار دیے جائیں گے البتہ نہ ان سے پیداشدہ اولاد حرام ہوگی۔ وراثت کے احکام بھی ان پر لاگو ہونگے۔ لیکن اس حکم کے بعد تم پر سوتیلی ماؤں سے نکاح کرنا حرام ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت