فهرس الكتاب

الصفحة 5745 من 6346

اس كا ایك مطلب تو یہ ہے كہ جب انہیں اللہ كی آیات اور اس كے احكام كے سامنے سر تسلیم خم كرنے كو كہا جاتا ہے تو وہ اكڑ بیٹھتے تھے اور دوسرا مطلب یہ ہے كہ جب انھیں نماز كے لیے كہا جاتا تو انكار كر دیتے تھے۔ كہتے ہیں كہ یہ آیت قبیلہ بنو ثقیف كے حق میں نازل ہوئی تھی۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز ادا كرنے كا حكم دیا تو كہنے لگے تھے كہ نماز میں تو جھكنا پڑتا ہے اور جھكنے سے ہمیں شرم محسوس ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں كے لیے اس دن تباہی ہی تباہی ہے ایسے لوگ قیامت كے دن اللہ كے حضور سجدہ كرنا چاہیں گے لیكن نہ كر سكیں گے ان كی پشتوں كے پٹھے اكڑ جائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت