فهرس الكتاب

الصفحة 2850 من 6346

ان ہدایت یافتہ لوگوں کی صفت یہ ہوتی ہے کہ وہ گھروں کے اندر بھی اللہ کی یاد میں مشغول رہتے ہیں اور گھروں سے باہر بھی اللہ کی یاد سے غافل نہیں رہتے اپنے کام کاج یا کاروبار کرتے وقت بھی اللہ کی یاد ان کے دلوں میں موجود رہتی ہے، جو انھیں اللہ کی نافرمانی والے ہر کام سے باز رکھتی ہے۔ وہ صرف چند روزہ زندگی کے فائدوں کے ہی طلبگار نہیں ہوتے بلکہ ان کی نگاہ آخرت کی ابدی زندگی پر جمی رہتی ہے، اور وہ اللہ کے حضور اپنے اعمال کی جواب دہی سے ڈرتے بھی رہتے ہیں وجہ یہ ہے کہ وہ دن ہی اتنا سخت اور ہولناک ہوگا جس سے ہر شخص کا دل، اور ہر شخص کی آنکھیں بھی بے قرار ہوں گی اور ان ہدایت یافتہ لوگوں کا بھی یہی حال ہوگا کہ کبھی وہ اللہ کی رحمت کی امید لگائے ہوں گے اور کبھی اللہ کے عذاب اور اس کی گرفت سے ڈرنے لگیں گے۔ یہی حال آنکھوں کا ہوگا کبھی وہ دائیں طرف اور کبھی بائیں طرف دیکھیں گی کہ کس جانب سے ان کا نامہ اعمال ان کے حوالہ کیا جاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت