فهرس الكتاب

الصفحة 5444 من 6346

كافروں كا عذاب الٰہی كا طلب كرنا:

یعنی یہ كافر عذاب كے واقع ہونے كی طلب میں جلدی كر رہے ہیں جیسا کہ سورئہ الحج (۴۷) میں ہے کہ: {وَ يَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ وَ لَنْ يُّخْلِفَ اللّٰهُ وَعْدَهٗ} ''اور وہ عذاب مانگنے میں عجلت كر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہرگز وعدہ خلافی نہیں كرتا۔'' یعنی اس كا عذاب یقیناً اپنے مقررہ وقت پر آكر ہی رہے گا۔ سورئہ انفال (۳۲) میں ہے کہ: {اللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَآءِ اَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ} ''خدایا! اگر یہ تیرے پاس سے حق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا۔ ہمارے پاس كوئی دردناك عذاب لا۔'

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت