فهرس الكتاب

الصفحة 5623 من 6346

پھر فرمایا یعنی وہ اللہ ہی اس لائق ہے كہ اس سے ڈرا جائے اور وہی معاف كرنے كے اختیارات ركھتا ہے۔ اس لیے وہی اس بات كا مستحق ہے كہ اس كی اطاعت كی جائے اور اس كی نافرمانی سے بچا جائے تاكہ انسان اس كی مغفرت اور رحمت كا سزا وار قرار پائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہیں كہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں كہ میں اس بات كا اہل ہوں كہ لوگ مجھ سے ڈریں اور جو شخص مجھ سے ڈر گیا اور میرے ساتھ كسی دوسرے كو شریك نہ بنایا تو مجھے لائق ہے كہ میں اسے بخش دوں۔ (ابن ماجہ: ۴۲۹۹)

الحمد للہ سورئہ المدثر كی تفسیر مكمل ہوئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت