فهرس الكتاب

الصفحة 2997 من 6346

نبی اور جادوگر کے کردار کا تقابل:

مقررہ وقت سے پہلے جب تمام جادوگر اطراف واکناف سے دارالحکومت پہنچ گئے تو انھوں نے فرعون سے مل کر سوال کیا کہ اگر ہم کامیاب ہوگئے تو ہمیں کچھ معاوضہ یا انعام واکرام بھی ملے گا؟ اس سوال سے جادوگروں کی ذہنیت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ وہ جو کچھ کرتے ہیں پیٹ کے دھندے کے طور پر کرتے ہیں۔ جبکہ نبی لوگوں کے معاوضہ سے بالکل بے نیاز ہوتا ہے وہ بے لوث ہو کر محض اللہ کی رضا مندی کی خاطر اپنا فریضہ انجام دیتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت