فهرس الكتاب

الصفحة 5777 من 6346

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ: ہم نے اپنے بندوں کے اعمال و افعال کو گن رکھا ہے اور وہ سب ہمارے پاس لکھے ہوئے ہیں اور اُن سب کا بدلہ بھی ہمارے پاس تیار ہے۔ ان جہنمیوں سے کہا جائے گا کہ اب ان عذابوں کا مزہ اُٹھاؤ۔ ایسے ہی اور اس سے بھی بدترین عذاب تمہیں ہوتے رہیں گے۔ سورت النساء: ۵۶ میں فرمایا: {كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُهُمْ بَدَّلْنٰهُمْ جُلُوْدًا غَيْرَهَا لِيَذُوْقُوا الْعَذَابَ} جب ان کے چمڑے گل جائیں گے تو دوسرے بدل دیے جائیں گے۔ سورہ بنی اسرائیل میں فرمایا: {زِدْنٰهُمْ سَعِيْرًا} جب آگ بجھنے لگے گی تو پھر بھڑکا دی جائے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت