فهرس الكتاب

الصفحة 5046 من 6346

دوسرے یہ کہ اولین اور آخرین ہماری ہی امت مسلمہ کے لوگ ہوں۔ اس لحاظ سے مطلب یہ ہوگا کہ اس کے اولین یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین، تبع تابعین رحمہم اللہ میں سے سابقین کی تعداد آخرین سے بہت زیادہ ہوگی۔

تیسرے یہ کہ اولین اور آخرین سے مراد ہر نبی کی امت کے اولین اور آخرین لیے جائیں۔ اس لحاظ سے یہ ایک اصل بن جائے گا۔ یعنی ہر نبی کی امت کے اولین میں سے سبقت والے سابقین کی تعداد آخرین میں سابقین سبقت والوں کی تعداد سے زیادہ ہوا کرتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت