فهرس الكتاب

الصفحة 4579 من 6346

عاد پرعذاب کی نوعیت:

اس عذاب کا ذکر قرآن میں متعدد مقامات پر گزر چکا ہے جیسے سورہ ذاریات (۴۲) میں ارشاد ہے کہ: {مَا تَذَرُ مِنْ شَيْءٍ اَتَتْ عَلَيْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيْمِ} جس چیز پر وہ گزر جاتی تھی اسے چورا چورا کر دیتی تھی۔ اس آندھی کی تیزی کا یہ عالم تھا کہ وہ درختوں اور پودوں کو بیخ و بن سے اکھاڑ کر پرے پھینک دیتی تھی۔ یہی آندھی ان کے زمین دوز مکانوں کے اندر گھس گئی۔ اس دوران وہ اپنے گھروں سے نکل بھی نہیں سکتے تھے اور وہیں ٹھٹھر ٹھٹھر کر مر گئے۔ لے دے کر اگر کوئی چیز وہاں نظر آتی تھی تو وہ ان کے مکان ہی تھے جو عبرت کے لیے باقی رہ گئے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت