فهرس الكتاب

الصفحة 124 من 6346

یہود کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور عیسائی کہتے ہیں کہ عیسیٰ ابن مریم اللہ کا بیٹا ہے اور مشرکین کہتے ہیں کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے اِسی کی ملک اور وہ ان کا مالک ہے ۔ لہٰذا تمام اشیاء مملوك ہوئیں جب كہ بیٹا شریک ہوتا ہے نا كہ مملوك۔

ایك حدیث قدسی میں ہے کہ بنو آدم نے مجھے جھٹلایا اور گالی دی ۔ اس کا جھٹلانا تویہ ہے کہ میں اسے دوبارہ پیدا نہ کرسکوں گا اور اس کی گالی دینا یہ ہے کہ جو اس نے میرے لیے بیوی اور بیٹا تجویز کیا۔ (بخاری: ۴۴۸۲) (۲) تکلیف دہ بات سن کر بھی اللہ سے زیادہ صبر کرنے والا کوئی نہیں۔ مشرک کہتے ہیں کہ اللہ کی اولاد ہے پھر بھی اللہ انھیں روزی دیتا ہے۔ زمین میں رہنے کو جگہ دیتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت