فهرس الكتاب

الصفحة 3640 من 6346

جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے: ہر قسم کی نباتات کے بیج، بارش کا پانی، تمام جانداروں کے مردہ اجسام، اور حشرات الارض وغیرہ۔

زمین سے نکلنے والی چیزیں:

مثلاً کھیتی، پودے، درخت، معدنیات، کئی قسم کے تیل اور گیسیں وغیرہ۔

آسمان سے اترنے والی چیزیں:

مثلاً بارش، اللہ کی رحمت و برکت، وحی الٰہی اور فرشتے وغیرہ۔

آسمان کی طرف چڑھنے والی چیزیں:

مثلاً دعا، فرشتے، انسانوں کے اعمال وغیرہ ان سب انواع اور جزئیات، سب کچھ اللہ کے علم میں ہے ۔

اللہ رحم کرنے والا ہے۔ یعنی انسانوں کی بد اعمالیوں پر انھیں فوراً سزا نہیں دے ڈالتا۔ یہ اس کی رحمت کا تقاضا ہے کہ انسانوں کو سنبھلنے کی مہلت دیتا ہے۔ اور جو سنبھل جائے تو اس کی سابقہ لغزشیں معاف کر دیتا ہے۔ (تیسیر القرآن)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت