فهرس الكتاب

الصفحة 2552 من 6346

قرآن کی صفات بمقابلہ تورات:

اے قریشیو! یہ قرآن جسے ہم نے تمھاری طرف نازل کیا ہے۔ یہ تورات سے بھی زیادہ بابرکت ہے، جس میں تمام سابقہ آسمانی کُتب کی خوبیاں بھی موجود ہیں اور ان سب کا خلاصہ بھی اس میں آگیا ہے۔ علاوہ ازیں اس میں انسان کی ہدایت سے متعلق ہر چیز کو پوری تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔ گویا یہ قرآن، فرقان بھی ہے۔ ضیاء اور نور بھی ہے۔ ذکر و تذکرہ بھی ہے اور قیامت تک کے لوگوں کے لیے رحمت اور باعث برکت بھی ہے، پھر بھی اگر تم ایسی بابرکت کتاب سے انکار کرتے ہو تو تمھاری بدبختی میں کیا شبہ ہو سکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت