فهرس الكتاب

الصفحة 418 من 6346

قلت تعداد کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے بدر کی مثال بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ''بدر کے میدان میں تم ہر لحاظ سے کمزور تھے تعداد بھی تقریبًا تین سو تیرہ تھی، اسلحہ جنگ اور سامان رسد بھی بہت کم تھا تو رب تعالیٰ نے تین ہزار فرشتوں سے مد د کی تھی۔ کافروں کی تباہی اور بربادی میں مددگار کون تھا؟ بے شک وہ اللہ ہی تھا۔ اس لیے اللہ کا تقویٰ اختیار کرو، صبر سے کام لو، اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہر آڑے وقت میں مسلمانوں کی فتح و نصرت کے لیے غیب سے سامان مہیا کردیتا ہے۔ رسول اللہ سجدہ میں یاحیی یا قیوم کا ذکر کررہے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت