فهرس الكتاب

الصفحة 928 من 6346

اے نبی ان سے کہہ دیجئے کہ قیامت، جنت، دوزخ وغیرہ کے جو وعدے تم سے کیے جارہے ہیں، یقینًا وہ سچے ہیں۔ اوروہ سب کچھ ہونے والا ہے۔ اور وہ تمہیں دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے۔ تم گل سڑ کر مٹی ہوجاؤ گے، اور دوبارہ پیدا کرنا اللہ کے لیے کوئی مشکل نہیں۔ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ نے فرمایا: ''اے بنی آدم! اگر تم عقل رکھتے ہو تو اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو قسم ہے اسکی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جس کا تم سے وعدہ کیا ہے وہ آنے والی ہے اور تم اُسے عاجز نہیں کرسکتے۔'' (حلیۃ الاولیاء: ۶/ ۹۱)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت