فهرس الكتاب

الصفحة 3664 من 6346

اللہ تعالیٰ تمام عالم کو میدان قیامت میں اکٹھا کر کے سچے فیصلے کر دے گا اس دن تمہیں تمہاری حقانیت و صداقت معلوم ہو جائے گی ارشاد باری تعالیٰ ہے: {وَ يَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يَوْمَىِٕذٍ يَّتَفَرَّقُوْنَ} (الروم: ۱۴) ''قیامت کے دن سب جدا جدا ہو جائیں گے۔'' نیکوں کو ان کی جزا اور بدوں کو ان کی سزا دے گا۔ ایمان دار جنت کے باغوں میں خوش ہوں گے اور ہماری آیتوں اور آخرت کے دن کو جھٹلانے والے اور کفر کرنے والے، دوزخ کے گڑھوں میں حیران و پریشان ہوں گے۔ وہ حاکم و عادل ہے۔ حقیقت حال کا پورا عالم ہے۔ (ابن کثیر)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت