فهرس الكتاب

الصفحة 4261 من 6346

اکثر لوگوں نے اعتراض کیا:

قرآن کی ان گونا گوں خوبیوں کے باوجود زیادہ تر لوگ اس کی مخالفت پر اتر آئے۔ وہ اس کی آیات کو سننا بھی گوارا نہیں کرتے تسلیم کرنا تو درکنار۔ پھر اپنی خصلت پر فخر بھی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کی تعلیم ہمارے دلوں پر مطلق اثر انداز نہیں ہو سکتی۔ ہمارے دل ایسے اثر قبول کرنے سے کلیتاً محفوظ ہیں۔ ایسی باتیں سن سن کر ہمارے کان پک گئے ہیں لہٰذا وہ سننے کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہاری اس دعوت سے تمہارے اور ہمارے درمیان عداوت کی ایک دیوار حائل ہو چکی ہے۔ اور اس دعوت نے ہمارے اور تمہارے درمیان جدائی ڈال دی ہے لہٰذا ہم تمہاری اس دعوت کو کسی قیمت پر قبول کرنے کو تیار نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت