فهرس الكتاب

الصفحة 3960 من 6346

اہل مکہ سے خطاب:

جو تجارتی سفر میں ان تباہ شدہ علاقوں سے آتے جاتے، گزرتے تھے ان کو کہا جا رہا ہے کہ تم صبح کے وقت بھی اور رات کے وقت بھی ان بستیوں پر سے گزرتے ہو جہاں اب بحیرہ مردار ہے، جو نہایت کریہہ اور بدبودار ہے، کیا تم انھیں دیکھ کر یہ بات نہیں سمجھتے کہ تکذیب رسل کی وجہ سے ان کا یہ بد انجام ہوا۔ تو تمھاری اس روش کا انجام بھی اس سے مختلف کیوں کر ہو گا؟ جب کہ تم بھی وہی کام کر رہے ہو جو انھوں نے کیے۔ تو پھر تم اللہ کے عذاب سے محفوظ کیوں کر ہو گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت