فهرس الكتاب

الصفحة 98 من 6346

یعنی اس بات كی معرفت كے بعد كہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی آخری نبی ہیں ، جن كے اوصاف تورات و انجیل میں مذكور ہیں اور اجن كی وجہ سے ہی اہل كتاب ان كے ''نجات دہندہ'' كے طور پر منتظر بھی تھے۔ لیكن ان پر محض اس جلن اور حسد كی وجہ سے ایمان نہیں لاتے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہماری نسل میں كیوں نہ ہوئے، جیسا كہ ہمارا گمان تھا، یعنی ان كا انكار دلائل پر نہیں نسلی منافرت اور حسد و عناد پر مبنی تھا۔

''غضب پر غضب '' كا مطلب ہے بہت زیادہ غضب، كیونكہ بار بار وہ غضب والے كام كرتے رہے، یہود كے جرائم كی فہرست تو بہت طویل ہے جن میں سر فہرست ایك نبی كی موجودگی میں بچھڑے كی پرستش، انبیا كا قتل، دیدہ دانستہ نبی كریم صلی اللہ علیہ وسلم كی رسالت كا انكار، ایسے جرائم كی سزا تو جتنی بھی ہو وہ كم ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت