فهرس الكتاب

الصفحة 5274 من 6346

توكل اللہ پر ہی كیوں؟

اس كائنات میں تصرفات كا اختیار صرف اللہ كو ہے اللہ تعالیٰ واحد وصمد ہے۔ اس كے سوا كسی كی ذات كسی طرح كی عبادت كے لائق نہیں۔ خدا تعالیٰ كی توحید مانو اخلاص كے ساتھ۔ چونكہ توكل اور بھروسے كے لائق بھی وہی ہے لہٰذا تم اسی پر بھروسہ ركھو۔ جیسا كہ سورئہ مزمل (۹) میں فرمایا: {رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيْلًا} ''مشرق اور مغرب كا رب وہی ہے، معبود بھی وہی، اس كے سوا كوئی نہیں۔ تو اسی كو اپنا كارساز بنالے۔'' كیونكہ اللہ كے سوا كوئی حاجت روا مشكل كشا ہے ہی نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت