فهرس الكتاب

الصفحة 57 من 6346

فرعون نے ایک خواب دیکھا تھا جس کی تعبیر اس کے نجومیوں نے یہ بتائی کہ تمہاری سلطنت میں ایک شخص پیدا ہوگا جو تمہاری سلطنت برباد کردے گا ۔ فرعون نے اس ڈر سے اپنی مملکت میں یہ حکم جاری كر دیا کہ جس گھر میں لڑکا پیدا ہو اُسے ختم کردیا جائے گااور جو لڑکی پیدا ہو اُسے لونڈی بنالیا جائے اس آیت میں اسی سخت آزمائش کی طرف اشارہ کیا گیا ہے مگر جو کام اللہ کو منظور تھا وہ ہوکر رہا اور موسیٰ پیدا ہوئے اور فرعون کے گھر میں ہی پرورش پائی۔ اللہ تعالیٰ آزمانا چاہتے تھے کہ آیا بندے اس كی آزمائش سے نکل کر شکر گزار بنتے ہیں یا نا شکرے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: '' وَ اللّٰهُ غَالِبٌ عَلٰۤى اَمْرِهٖ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ۲۱'' (یوسف: ۲۱) اور اللہ ہر کام پر غالب ہے اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت