فهرس الكتاب

الصفحة 4281 من 6346

دنیا میں صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے لیکن وہاں صبر کا کچھ فائدہ نہ ہو گا۔ یعنی جہنم میں صبر سے پڑے رہنا اور بے صبری کرنا ان کے لیے یکساں ہے نہ ان کے عذر معذرت قبول، نہ ان کے گناہ معاف۔ یہ دنیا کی طرف اگر لوٹنا چاہیں تو وہ راہ بھی بند، جیسے اور جگہ ہے '' جہنمی کہیں گے'' اے اللہ! ہم پر ہماری بد بختی چھا گئی۔ یقینا ہم بے راہ تھے۔ اے اللہ! اب تو یہاں سے نجات دے اگر اب دوبارہ ایسا کریں تو پھر ہمیں ہمارے ظلم کی سزا دینا۔ لیکن جناب باری کی طرف سے یہ جواب آئے گا اب یہ منصوبے بے سود ہیں، دھتکار ہوئے یہیں پڑے رہو۔ خبردار جو مجھ سے بات کی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت