فهرس الكتاب

الصفحة 3201 من 6346

سیدناسلیمان علیہ السلام کالشکر:

یعنی آپ کالشکرتین انواع پرمشتمل ہوتاتھا۔اس میں انسان بھی شامل تھے، جن بھی اورپرندے بھی۔ اور ان سے آپ مختلف قسم کے کام لیتے تھے اوریہ لشکر ملا جلا نہیں ہوتا تھا۔ بلکہ جب آپ کسی مہم پر جاتے تو انسانوں کا لشکر الگ، جنوں کا الگ اور پرندوں کا الگ لشکرساتھ چلتاتھا۔بھاری اورزیادہ مشقت طلب کام جنوں سے لیتے تھے اورپیغام رسانی سراغ رسانی اورپانی وغیرہ کی تلاش کاکام پرندوں سے لیتے تھے نیزبعض دفعہ پرندوں کے جھنڈ سے لشکرپرسایہ کرنے کاکام بھی لیاجاتاتھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت