فهرس الكتاب

الصفحة 182 من 6346

اس آیت میں آیت ۱۵۹کا مضمون دہرایا گیا ہے۔جس میں یہ مذكور ہے کہ یہودیوں نے رجم کی آیات کو چھپایا اور غلط فتوے دے کر لوگوں سے دنیاوی مفاد اور مال و دولت حاصل کرتے تھے۔ آیات کی تاویل یا فقہا مختلف اقوال کو بنیاد بناکر غلط فتوے دیتے ہیں اور جتنا زیادہ غلط قسم کا فتویٰ ہو اتنے ہی زیادہ دام وصول کرتے ہیں تو یہ سب مال بلاشبہ حرام ہے اور یہ دوزخ کی ظاہری آگ کے علاوہ ان کے اندر بھی آگ لگا دے گا۔

انتہائی خفگی اور ناراضگی ہے كہ رب تعالیٰ روزِ قیامت نہ ان کی طرف دیکھے گا نہ انھیں پاک کرے گا یہ اس وجہ سے کہ جن کاموں سے انھیں روکا وہ نہیں رُکے اور ایسے سب کام کبیرہ گناہ ہوتے ہیں۔ لوگ دنیاوی مفاد کے لیے محفلیں منعقد کرواتے ہیں۔ نذرانے اور نیازیں قبول کرتے ہیں شرک کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جو شخص چاندی كے برتنوں میں پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں جہنم كی آگ بھرتا ہے۔'' (بخاری: ۵۶۳۴)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت