یعنی وہ ہر طرح سے محفوظ ہے۔ آگے سے کا مطلب ہے کمی، اور پیچھے سے کا مطلب ہے زیادتی۔ یعنی باطل اس کے آگے سے آکر اس میں کمی اور نہ اس کے پیچھے سے آ کر اس میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اور نہ کوئی تغییر و تحریف ہی کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ کیوں کہ یہ اس کی طرف سے نازل کردہ ہے۔ جو اپنے اقوال و افعال میں حکیم ہے۔ اور حمید یعنی محمود ہے۔ یا وہ جن باتوں کا حکم دیتا ہے اور جن سے منع فرماتا ہے۔ سب اچھے اور مفید ہیں۔ (ابن کثیر)