فهرس الكتاب

الصفحة 3603 من 6346

ان کی تعریف ہو رہی ہے جو اللہ کی مخلوق کو اللہ کا پیغام پہنچاتے ہیں اور امانت الٰہی کی ادائیگی کرتے ہیں اور سوائے اس کے کسی سے نہیں ڈرتے۔ کسی کی شان و سطوت سے مرعوب ہو کر پیغام الٰہی پہنچانے میں خوف نہیں کھاتے۔ اللہ تعالیٰ اپنے علم و قدرت کے لحاظ سے ہر جگہ موجود ہے۔ اس لیے وہ اپنے بندوں کی مدد کے لیے کافی ہے اور اللہ کے دین کی تبلیغ و دعوت میں انہیں جو مشکلات آتی ہیں ان میں وہ ان کی چارہ سازی فرماتا ہے اور دشمنوں کے مذموم عزائم اور سازشوں سے انہیں بچاتا ہے۔ (ابن کثیر، القرآن الحکیم)

ایک حدیث میں ہے کہ ''تم میں سے کوئی اپنا آپ ذلیل نہ کرے لوگوں نےکہا، حضور! وہ کیسے! فرمایا خلاف شرع کام دیکھ کر لوگوں کے خوف کے مارے خاموش ہو رہے۔ قیامت کے دن اس سے باز پرس ہو گی کہ تو کیوں خاموش رہا؟ یہ کہے گا کہ لوگوں کے ڈر سے، اللہ تعالیٰ فرمائے گا سب سے زیادہ خوف رکھنے کے قابل تو میری ذات تھی۔ (احمد: ۳/ ۳۰، ابن ماجہ: ۴۰۰۸)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت